ابنا: قدس شریف میں اسلامی اوقاف ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے اطراف صیہونیوں کےلئے سّتر عبادت خانے، اسکول اور میوزیم تعمیر کررہی ہے۔ شیخ عبدالعظیم سلہب نے فلسطین پریس سینٹر سے گفتگومیں کہا ہے کہ فلسطینی نمازیوں کو بڑی تعداد میں مسجدالاقصی میں آکر اور اس مقدس مسجد میں دینی سرگرمیاں جاری رکھ کر صیہونی حکومت کی اس سازش کو ناکام بنانا چاہیئے۔
شیخ عبدالعظیم سلہب نے کہا کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف مسلسل سازشیں کررہی ہے اور اسے یہودی رنگ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان، مسجد الاقصی کو ٹکڑے کرنے کی صیہونی حکومت کی سازش کے خلاف ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بعض عرب ممالک، صیہونی حکومت سے سکیوریٹی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہفت روزہ اخبار المنار کے مطابق صیہونی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکام نے حال ہی میں خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کا دورہ کیا ہے جس کے بعد ان ملکوں سے بھی اسرائيل کے ساتھہ تعلقات میں فروغ آیا ہے جو اس کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتے۔ اس اخبار کے مطابق صیہونی حلقوں نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ سکیورٹی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب ۔ قطر اور اردن ایسے ممالک ہیں جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں اور صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کرنے والے ملکوں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲